اشتہار

قاضی فائز عیسیٰ کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسکول کیخلاف غیرضروری مقدمہ بازی کرنے والے طالب علم پر جرمانہ عائدکر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ نے طالب علم کو حکم دیا ہے کہ متعلقہ اسکول کو 15 ہزار روپے بطور جرمانہ ادا کیا جائے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ طالب علم کی جانب سےغیر ضروری مقدمہ بازی کی گئی طالب علم کوغیر ضروری طورپرسہولت دی گئی۔ طالب علم اسکول کو15ہزار روپے جرمانہ اداکرےگا۔

- Advertisement -

کبھی نہ ختم ہونےوالی مقدمہ بازی میں اسکول کا اسٹاف بھی شامل تھا۔ 1994 میں طالب علم اکبردین کو اسکول نے امتحانات میں نقل کے الزام میں نکالا تھا۔

گورنمنٹ اسکول چترال نےطالب علم کو نکالتے ہوئے سرٹیفیکیٹ دینے سے انکار کر دیا تھا۔ عدالت نے 2007 میں طالب علم کو اسکول چھوڑنےکا سرٹیفیکیٹ دینےکا حکم دیاتھا۔

طالب علم نے وقت ضائع ہونے کے موقف پر ہیڈماسٹر کیخلاف ہرجانےکا دعویٰ کیا تھا۔ عدالت نے دعویٰ منظور کرتے ہوئے اسکول کو 20ہزار جرمانہ ادا کرنےکا بھی حکم دیا۔

طالب علم نےدوسری مرتبہ دعویٰ دائر کرتے ہوئے اسکول پر40 لاکھ ہرجانہ کا دعویٰ کیا۔ سپریم کورٹ نے طالب علم کی جانب سے 40لاکھ ہرجانہ کا دعویٰ مسترد کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں