The news is by your side.

مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن واقعات پر حکومت کا اہم فیصلہ

مسلم لیگ ن نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعات پر کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ ہو گیا ہے مریم اورنگزیب کیساتھ برطانیہ میں واقعے پر کارروائی نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے سے ہمیں کوئی نقصان نہیں جنہوں نےکیا ان کا نقصان ہوا برطانیہ میں پیش آئے واقعے سے ہمیں ہمدردیاں ملی ہیں اگر ان واقعات پر کارروائی کریں گےتو ہمدردیاں ختم ہوجائیں گی۔

اس سے قبل وزارت داخلہ نے مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے والے 14 پاکستانیوں کا ڈیٹاحاصل کرلیا اور ان کا کریکٹر سرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزارت داخلہ نے ہراسگی میں ملوث 14 پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے، ملوث افراد میں چار خواتین اور دس مرد شامل ہیں۔

ہراساں کرنے والوں کی شہریت کے حوالے سے بھی تمام تفصیلات حاصل کرلی گئیں ، جس کے بعد ان افراد کے پاکستان سے جاری تمام کریکٹرسرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں