پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

تنازع: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ ہوگا یا نہیں؟ اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا نے برسبین ٹیسٹ کے حوالے سے تنازعے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا چوتھا(آخری) میچ برسبین میں کھیلا جانا ہے لیکن قرنطینہ کے معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کو تحفظات ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی بورڈ نے اپنی ٹیم کو برسبین نہ بھیجنے اور چوتھے ٹیسٹ سے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دی ہے۔ اس حوالے سے تحفظات اور خدشات کا ازالہ کرنے کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے وضاحب طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ برسبین کے معروف اسٹیڈیم گابا میں طے ہے البتہ میچ پر خطرے کی تلوار لٹک رہی ہے۔ دونوں ٹیمیں آخری میچ کھیلیں گی یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ اب تک نہیں ہوسکا ہے۔

بھارت بمقابلہ آسٹریلیا، برسبین ٹیسٹ پر خطرے کی تلوار لٹکنے لگی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اجنکیا رھانے نے گزشتہ روز اس سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا تھا کہ چوتھا میچ کھیلا جائے گا یا نہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کرے گی۔

خیال رہے کہ بھارتی ٹیم دورہ آسٹریلیا پر موجود ہے جہاں چار ٹیسٹ میچز کی سیز یز کھیلی جارہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ 15 جنوری سے برسبین میں شیڈول ہے، برسبین میں کورونا کی پابندیاں سخت کردی گئی ہیں جس کے باعث بھارتی ٹیم وہاں ٹیسٹ کھیلنے میں تذبذب کا شکار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں