جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

روسی ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

روس میں ڈرائیونگ لائسنس کو بطور شناختی کارڈ استعمال کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔

روسی میڈیا کے مطابق عوامی سہولت کے لیے مالی لین دین اور دیگر امور کی انجام دہی کے لیے شناختی کارڈ کی بجائے ڈرائیونگ لائسنس کو استعمال کرنے کے آپشن پر غور کیا جا رہا ہے۔

قانون سازی کے عمل سے گزرنے کے بعد ڈاک، کرنسی کے تبادلے اور دیگر معاملات کے لیے ڈرائیونگ لائسنس بطور شناختی کارڈ قابل قبول ہو گا۔

نائبین کی جانب سے اسٹیٹ ڈوما کو بل پیش کیا گیا ہے جس میں مالی لین دین کے لیے شناختی کارڈ کی جگہ ڈرائیونگ لائسنس کو استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

روسی فیڈریشن کے وزیر برائے اقتصادی ترقی میکسم ریشینیکوف کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کا لائسنس شناختی کارڈ کا متبال بن سکتا ہے کیونکہ شہری ہر وقت شناختی کارڈ اپنے ساتھ نہیں رکھتے اس لیے عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر آپشنز کو زیرغور لایا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں