اشتہار

عمران خان حملہ کیس: ملزمان کے بیانات غیر تسلی بخش قرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: عمران خان حملہ کیس میں اہم پیش رفت، پولی گرافک ٹیسٹ مشین نےملزمان کے بیانات کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان حملہ کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات جاری ہے، آج مرکزی ملزم نوید اور اس کے دیگر دو ساتھیوں کا پولی گرافک ٹیسٹ کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولی گرافک ٹیسٹ میں تینوں ملزمان اپنے پہلے بیان پر قائم رہے تاہم پولی گرافک ٹیسٹ مشین نےتینوں ملزمان کے بیانات غیرتسلی بخش قرار دئیے۔

- Advertisement -

تفتیشی ٹیم نے پولی گرافک ٹیسٹ کے بعد باقاعدہ میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پولی گرافک ٹیسٹ کو تفتیش کا حصہ بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی جے آئی ٹی میں پیش ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ جے آئی ٹی سیکیورٹی گارڈز سمیت متعدد رہنماؤں کے بیانات قلمبند کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان حملہ: ملزم کیخلاف 22 دن بعد ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج

یاد رہے کہ 3 نومبر کو وزیر آباد میں عمران خان پر حقیقی آزادی مارچ کے دوران اس وقت فائرنگ کی گئی تھی جب وہ دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ کنٹینر پر سوار تھے۔

پی ٹی آئی کے ایک کارکن نے ملزم نوید کو فائرنگ کرتے ہوئے پیچھے سے دبوچ لیا تھا۔

حملے میں عمران خان زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک کارکن جاں بحق ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں