تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سی ویو ڈاکٹر سارا قتل کیس میں اہم پیشرفت

کراچی : عدالت نے سی ویو ڈاکٹر سارا قتل کیس میں گرفتار ملزمہ کہ درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جنوبی میں ڈاکٹر سارا کے مبینہ قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔

عدالت نے مقدمے میں گرفتار ملزمہ کہ درخواست ضمانت منظور کرلی ، ملزمہ بسمہ کی ایک لاکھ روپے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی اور بسمہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

وکیل ملزمہ شیخ ثاقب نے کہا کہ بسمہ سے کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی،واقعے میں بسمہ کا کوئی کردار ہی نہیں ہے، مقتولہ نے خود اپنا موبائل اسپتال میں پھینکا اور ملزم وقاص نے سم نکالی تھی۔

شیخ ثاقب نے مزید بتایا کہ کیس میں گواہ ارادھنا کا کردار بھی وہی ہے، جو بسمہ کا ہے، لیکن مقدمے میں ارادھنا کو گواہ بنایا گیا اور بسمہ کو ملزمہ۔

وکیل ملزمہ کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم میں مقتولہ وجہ موت پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق وقوعہ کے روز ملزمہ بسمہ اور شان سلیم نے مقتولہ کا موبائل ملزم وقاص کو دیا، مقدمے میں اب تک ملزم ڈاکٹر شان سلیم، وقاص، اور بسمہ گرفتار تھے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں ڈاکٹر سارہ کے مبینہ قتل کیس میں تفتیشی افسر نے حتمی چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔

چالان میں ملزمان کی جانب سے مقتولہ کا موبائل فون چھپانے کا انکشاف ہوا تھا اور کہا گیا تھا کہ ملزمان نےشواہد مٹانے کیلئے مقتولہ کا موبائل فون چھپا دیا تھا، وقوعہ کے روز ملزمہ بسمہ اور شان سلیم نے مقتولہ کا موبائل ملزم وقاص کو دیا، ملزم وقاص کے مطابق مقتولہ کے موبائل فون کی اسکرین ٹوٹی ہوئی تھی۔

چالان کے مطابق ملزم وقاص نے مقتولہ کا موبائل گاڑی کی ڈگی کے خفیہ حصے میں چھپا رکھا تھا، ملزم کی نشاندہی پرمقتولہ کاموبائل فون برآمد کر لیا ہے، مرکزی ملزم شان نے بھی واقعے کے بعد اپنا موبائل چھپا دیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی نشاندہی پر مرکزی ملزم شان سلیم کا موبائل بھی برآمد کرلیا ،ملزم شان کی اسپتال میں کام کرنے والی ملزمہ ارادھنا کابیان بھی قلمبند کرلیا، ارادھنا نے انکشاف کیا کہ بسمہ،شان اوروقاص نے مقتولہ کے موبائل سے سمز نکال دیں تھی۔

ملزمہ ارادھنا کے مطابق مقتولہ کے موبائل سے شواہد مٹا دیے گئے تھے، ملزم وقاص اور شان سلیم کے ڈی این اے کیلئے نمونے لیبارٹری کو ارسال کر دیے۔

خیال رہے کراچی میں سی ویو کے قریب دو دریا کے مقام پر ایک لڑکی کی لاش ملی تھی ، جس کی شناخت ڈاکٹر سارہ ملک سے نام سے ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -