تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

خروج وعودہ پر سعودی عرب سے جانے والے غیرملکیوں کیلئے اہم وضاحت

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خروج وعودہ(ایگزٹ ری انٹری) ویزے پر مملکت سے جانے والے تارکین وطن کے لیے اہم وضاحت جاری کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے پیش نظر سعودی حکومت نے پاکستان سمیت 20 ممالک پر یکطرفہ عارضی سفری پابندی عائد کررکھی ہے اور پابندی کے خاتمے کی فی الحال کوئی تاریخ بھی نہیں دی گئی۔

اسی حوالے سے ایک شہری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محکمہ پاسپورٹ سے سوال کیا کہ سفری پابندی کے باعث سعودی عرب نہیں آسکتا اور خروج وعودہ کی معیاد ختم ہونے میں دس دن باقی ہیں، تو کیا حکومت کی جانب سے میرے خروج وعودہ ویزے کی ازخود توسیع ہوجائے گی؟۔

خروج نہائی پر جانے والے تارکین کیلئے سعودی محکمہ پاسپورٹ کا بڑا اعلان

محکمے نے وضاحت پیش کی کہ آن لائن پلیٹ فارم ابشر پر خروج وعودہ اور اقامے کی مدت ختم ہونے پر توسیع ممکن ہے لیکن اس کے لیے مطلوبہ فیس ادا کرنی ہوگی۔

خیال رہے کہ ایسا صرف آجر کے ابشر اکاؤنٹ سے ممکن ہے۔ کارکن از خود اپنے اکاؤنٹ سے اقامے یا ویزے کی تجدید نہیں کراسکتا۔ خروج وعودہ کی توسیع فیس فی ماہ 100 ریال ہے۔

Comments

- Advertisement -