ریاض: سعودی عرب میں ٹریفک کے نگراں سرکاری ادارے نے واضح کیا ہے کہ گاڑی میں سفر کے دوران ڈرائیور کے ساتھ والی نشست پر بیٹھا مسافر موبائل فون استعمال کر سکتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں محکمہ ٹریفک نے بتایا کہ دوران سفر گاڑی کی اگلی نشست پر بیٹھے مسافر کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی نہیں ہے، دوران صرف یہ ممانعت صرف ڈرائیور کے لیے ہے۔
تنفيذ #حملة_80 في منطقة المدينة المنورة
التزام بقواعد السير، وارتفاع في الوعي المروري، معًا يومًا بيوم سنصنع القدوات.#المرور_السعودي pic.twitter.com/YYgzys68Zs— المرور السعودي (@eMoroor) December 6, 2019
صارف کی جانب سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا مسافر بھی موبائل کے استعمال پر پابندی کے زمرے میں آتے ہیں؟ جس پر محکمے نے قانونی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پابندی کا قانون ڈرائیور کے ساتھ بیٹھے شخص پر لاگو نہیں ہوتا۔
محکمے کا کہنا ہے کہ دوران سفر اگر ڈرائیور موبائل استعمال کرے تو اس پر 150 ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا جب کہ عدم ادائیگی پر جرمانہ ڈبل ہو کر 300 ریال ہو جائے گا۔