منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

احساس کیش پروگرام، ایس ایم ایس سروس سے متعلق اہم وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: احساس ایمرجنسی ایس ایم ایس سروس چارجز پر پی ٹی سی ایل نے اہم وضاحت کر دی۔

کورونا وائرس کے تناظر میں متعارف کرائے گئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ”احساس ایمرجنسی کیش پروگرام“کے تحت8171 ایس ایم ایس سروس پر بھیجے جانے والے ہر ایس ایم ایس پر صرف 1 روپیہ علاوہ ٹیکس چارج کیا جائے گا۔

معمولی فیس سروس کے آپریشنل اخراجات کو پورا کرنے کے لئے موبائل فون آپریٹرز اور نادرا مشترکہ طور پر وصول کر رہے ہیں۔

پی ٹی اے موبائل ٹیکنالوجی کے ذریعے امدد کے منتظر لوگوں تک پہنچنے کی کوششوں میں بغیر کسی مالی فائدہ کے بی آئی ایس پی کو مکمل تعاون فراہم کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احساس پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے حاصل کرنے کا آسان طریقہ

اگر آپ کسی مستحق کو جانتے ہیں یا خود کو مستحق سمجھتے ہیں تو اپنے شناختی کارڈ نمبر 8171 پر ایس ایم ایس کریں اور جانیں کہ آپ اس امداد کے اہل ہیں یا نہیں۔

ایس ایم ایس کرنے کے بعد جوابی میسج میں آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ امداد کے اہل ہیں یا نہیں، اور اگر آپ رقم حاصل کرنے کے اہل ہوں گے تو اپنے علاقے کے کس مرکز پر جاکر نقد رقم حاصل کرسکتے ہیں یہ بھی ایس ایم ایس میں بتادیا جائے گا۔

احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام کے لیے 4 کروڑ 30 لاکھ 44 ہزار 60 ایس ایم ایس موصول ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ لوگ اپنے کوائف نادرا میں صحیح جمع کرائیں تاکہ ان کا تازہ ترین ریکارڈ حکومت کے پاس دستیاب ہو اور زیادہ سے زیادہ لوگ اس پروگرام سے استفادہ کرسکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں