پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اہم وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق اپنی پوزیشن واضح کر دی۔

میڈیا سے گفتگو میں اسدقیصر نے کہا کہ ایک بات واضح کروں جو اقدام اٹھاؤں گا قانون و رولز کےمطابق ہوگا حکومت اوراپوزیشن کیاکررہی ہیں اس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

صحافی نے پوچھا کہ آپ کے خلاف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تو آپ کیا کہیں گے؟ جس پر اسدقیصر نے جواب دیا کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا آئینی حق ہے میں ویلکم کرتا ہوں۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ اسمبلی اجلاس پر قیاس آرائیاں ہیں، وزیراعظم سے ملاقات میں کیا فیصلہ ہوا؟ تو انہوں نے کہا کہ اجلاس بلانے سے متعلق سیکرٹریٹ سے مشاورت کررہا ہوں آئین کے مطابق مقررکردہ وقت پر اجلاس ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ قانونی رائے لی ہے، یہ میرا کام ہے کہ ماہرین سےمشاورت کروں میں نے کوئی خط نہیں لکھا، میڈیا خبروں کی تردید کرتا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں