نادرا نے پنجاب اسلحہ لائسنس میں توسیع کی خبروں کی تردید کر دی۔
ترجمان نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب اسلحہ لائسنس میں توسیع کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
ترجمان نے کہا کہ نادرا کو محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے سے تاریخ کی توسیع کا کوئی نوٹیفیکیشن موصول نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی تاریخ میں توسیع کے بارے میں مختلف اخبارات میں چھپنے والی خبروں کی نادرا سختی سے تردید کرتا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے بھی ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
ایسے تمام مینوئل لائسنس جو کہ 31 دسمبر 2020 تک کمپیوٹرائزڈ نہیں کرائے اب ان لائسنسوں کو منسوخ تصور کیا جائے-