اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

پاکستان ٹیم کیلیے بُری خبر، اہم فاسٹ بولر آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کیخلاف ٹسیٹ سیریز میں ایک صفر کے خسارے سے دوچار قومی ٹیم کے لیے بُری خبر ہے کہ اہم فاسٹ بولر پوری سیریز سے ہی باہر ہو گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم جو آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے کینگروز کے دیس میں ہے اور پرتھ ٹیسٹ ہارنے کے بعد ایک صفر کے خسارے سے دوچار ہے اب اس کے لیے بُری خبر ہے کہ پرتھ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے اور 5 وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر خرم شہزاد زخمی ہونے کے بعد پوری ٹیسٹ سیریز سے ہی باہر ہو گئے ہیں۔

خرم شہزاد نے پرتھ میں اپنے ڈیبیو ٹیسٹ کے دوران بائیں پسلی میں تکلیف کی شکایت کی تھی جس کے بعد فاسٹ بولر کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا تھا۔

- Advertisement -

فاسٹ بولر کا رپورٹ میں پسلی فریکچر آیا ہے جس کے باعث وہ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوئے ہیں۔ اس سے قبل اسپنر ابرار احمد بھی ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل ان فٹ ہو گئے تھے جس کے باعث وہ پرتھ ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے اور ملیبرن ٹیسٹ میں بھی ان کی شرکت یقینی نہیں ہے۔

پی سی بی اسپیشلسٹ سےمشاورت کرنے کے بعد آئندہ کا پلان طے کرے گا اور اس کے بعد ہی خرم شہزاد کا این سی اے میں ری ہیب شروع کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر جنید خان نے خرم شہزاد سے متعلق کہا تھا کہ ان کا بائیو مکینک درست نہیں اور ساتھ ہی ان کے انجرڈ ہونے کی پیشگوئی بھی کی تھی۔

خرم شہزاد اچھا بولر ہے لیکن۔۔۔۔۔جنید خان نے اہم بات بتادی

میلبرن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا۔ قومی ٹیم نے میلبرن پہنچنے کے بعد دو روز آرام کے بعد آج پریکٹس کی ہے جب کہ کل (جمعے) سے وکٹوریہ الیون کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ کھیلے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان 1981 کے بعد سے ایم سی جی میں کوئی ٹیسٹ نہیں جیتا۔ دونوں ٹیمیں اس وینیو پر 10 بار ٹکرائی ہیں۔ دو ٹیسٹ پاکستان جب کہ 6 میں آسٹریلیا نے جیتے جب کہ 2 میچز بے نتیجہ رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں