جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

خرم شہزاد اچھا بولر ہے لیکن۔۔۔۔۔جنید خان نے اہم بات بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر جنید خان نے نوجوان فاسٹ بولر خرم شہزاد کی بولنگ میں خامی بتادی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جنید خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سارے یہی کہہ رہے ہیں کہ خرم شہزاد نے اچھی بولنگ کی اس میں کوئی شبہ نہیں ہے لیکن اس کا ’بائیو مکینک‘ صحیح نہیں ہے۔

جنید خان نے کہا کہ خرم شہزاد نے کہا کہ آپ لوگوں نے بھی دیکھا ہوگا کہ پہلی اننگ میں خرم 135 کی اسپیڈ سے بولنگ کررہے تھے جبکہ دوسری اننگ میں وہ 130 پر آگئے تھے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اگر وہ ایک آدھ ٹیسٹ اور کھیلا گا تو مجھے لگ رہا ہے کہ 125 اسپیڈ تو چھوڑ دیں وہ انجرڈ بھی ہوجائے گا۔

جنید خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس لیے کہتے ہیں کہ اچھا کوچ بننے کے لیے گراس روٹ لیول پر کام کرنا ضروری ہے تاکہ آپ کو پتا ہو کہ کھلاڑی کی کمزوری کو کس طرح ٹھیک کرنا چاہیے۔

یہ پڑھیں: خرم شہزاد فٹنس مسائل سے دوچار

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر خرم شہزاد فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے، میلبرن ٹیسٹ میں ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی۔

خرم شہزاد نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پرتھ ٹیسٹ کے دوران خرم شہزاد سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوئے۔ ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے مطابق فاسٹ بولر کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا ہے ، رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں