پیر, جون 17, 2024
اشتہار

آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کو دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔

آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر خرم شہزاد فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے، میلبرن ٹیسٹ میں ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی۔

خرم شہزاد نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

- Advertisement -

پرتھ ٹیسٹ کے دوران خرم شہزاد سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوئے جس کے بعد وہ فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے مطابق فاسٹ بولر کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا ہے ، رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 26 دسمبر سے میلبرن میں شروع ہوگا۔

آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، کینگروز نے 360 کے بھاری مارجن سے پاکستان کو شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں