لاہور: محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے ریچھ اور بندر نجی تحویل میں رکھنے پر پابندی عائد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے وائلڈ لائف رولز میں تبدیلی کی منظوری دے دی جس کے تحت ریچھ اور بندر نجی تحویل میں رکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹرجنگلی حیات کا کہنا ہے کہ پابندی کا نوٹیفکیشن چند روز میں جاری کر دیا جائےگا۔
کچھ سال پہلے ریچھ اور بندر کو وائڈ لائف ایکٹ کے شیڈول سےنکال دیا گیا تھا اور اسے تحفظ شدہ جنگلی جانوروں کےشیڈول تھری میں شامل کیاگیا تھا۔
ماضی میں ریچھ اور بندر کو نجی تحویل میں رکھنےکیلئے لائسنس جاری ہوتےتھے تاہم اب لائسنس کا اجرا روک دیا جائے گا۔
ڈپٹی ڈائریکٹرجنگلی حیات کا کہنا ہے کہ ریچھ اور بندر کو نجی تحویل میں رکھنےکیلئے اب تمام پرانے لائسنس منسوخ کر دیےجائیں گے۔