جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

بنگلادیش میں پاکستانی طلبہ کیلیے اہم ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ہائی کمشنر ڈھاکا سید احمد معروف نے ہدایت کی ہے کہ پاکستانی اسٹوڈنٹس اپنےکمروں تک محدود رہیں اور موجودہ صورتحال سے خود کو الگ رکھیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کی بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں بنگلادیش میں پاکستانی شہریوں کی حفاظت اولین فرض ہے پاکستانی شہریوں خصوصاًزیرتعلیم طلبہ سےمسلسل رابطے میں ہیں۔

سید احمد معروف نے کہا کہ ہائی کمیشن حکام بنگلادیش کی انتظامیہ سے بھی رابطہ رکھے ہوئے ہیں بدلتی صورتحال سے طلبہ کو بھی مسلسل آگاہ رکھا جا رہا ہے جیسے ہی صورتحال خراب ہونا شروع ہوئی طلبہ کو فوری ہائی کمیشن پہنچنےکا کہا گیا ہے جوطلبہ ہائی کمیشن نہیں پہنچ سکےان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ موجود ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستانی طلبہ موجودہ صورتحال سےخود کو الگ رکھیں، بنگلہ دیش میں زیرتعلیم 144 طلبہ میں سے ایک تہائی پہلے ہی وطن پہنچ چکےہیں چند مزید طلبہ آج اور کل میں پاکستان روانہ ہو رہے ہیں اور بنگلہ دیش میں رہ جانے والے طلبہ میں سے کچھ ہائی کمیشن پہنچ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں