الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت فوری طور پر صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں پنجاب بلدیاتی انتخابات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر حکام شریک ہوئے۔
شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بروقت بلدیاتی انتخابات نہ کرانے سےآئین اور سپریم کورٹ احکامات کی خلاف ورزی ہورہی ہے بلدیاتی قانون میں مسلسل ترمیم کی وجہ سے بروقت انتخابات ممکن نہیں ہو سکے۔
- Advertisement -
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومت آئین اور سپریم کورٹ احکامات کےتحت بلدیاتی انتخابات کی پابند ہے پنجاب حکومت فوری طور پر صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔
الیکشن کمیشن نےپنجاب حکومت سے بلدیاتی قانون کےرولز اور نقشہ جات طلب کرلئے۔