اشتہار

ضمنی بلدیاتی الیکشن، فارم 11 اور 12 سے متعلق اہم ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمشنر سندھ نے ہدایت کی ہے کہ تمام پولنگ ایجنٹس فارم 11 اور فارم 12کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق کل سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہو گا جس میں کراچی کے 7 اضلاع میں مجموعی طور پر 168پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ انتہائی حساس قرار دیے گئے پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جب کہ 7ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پرامن اور منصفانہ الیکشن کے انعقاد کیلئے چیف سیکریٹری اور آئی جی کردار ادار کریں۔

کراچی میں 11 یونین کونسلز کے ضمنی بلدیاتی انتخابات 7مئی کو ہوں گے، امیدواروں کے انتقال کے باعث ان نشستوں پر انتخابات نہیں ہوسکے تھے۔

ضلع وسطی کے تین حلقوں پر یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین کے انتخابات ہوں گے، جن میں نیو کراچی ٹاؤن کی یوسی 4،13اور 6 شامل ہیں، ڈسٹرکٹ کورنگی کی3یونین کونسل پر انتخابات ہوں گے، ڈسٹرکٹ کورنگی کے ٹاؤن کی یو سی شاہ فیصل3، لانڈھی یوسی 8پر انتخابات ہوں گے۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ٹاؤن بلدیہ کی یوسی، اورنگی کی یوسی2اور1پر انتخابات ہوں گے، ڈسٹرکٹ کیماڑی کے بلدیہ ٹاؤن کی یوسی 2 ،ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے لیاری ٹاؤن کی یوسی2 میں پولنگ ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں