منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پاکستان پولیس کے لیے اہم عالمی اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے آئی جی پنجاب کو یو این امن آپریشنز کے شعبے میں پولیس مشیر مقرر کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پولیس کو اہم عالمی اعزاز حاصل ہوگیا ہے اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس فیصل شاہکار کو اقوام متحدہ کے امن آپریشنز کے شعبے میں پولیس مشیر مقرر کر دیا ہے۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پرتگال کے لوئس کیریلو کی جگہ لیں گے۔

- Advertisement -

فیصل شاہکار محکمہ پولیس میں 30 سال سے زیادہ کا قومی اور بین الاقوامی تجربہ رکھتے ہیں، وہ پاکستان کے کئی اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور ان دنوں آئی جی پنجاب کی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں