جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے نام اہم خط

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے سے قبل بطور پارٹی چیئرمین وزیراعظم عمران خان نے پی ‏ٹی آئی ارکان اسمبلی کو خط لکھ کر اہم ہدایات دے دیں۔

خط کے متن میں کہا گیا ہےکہ پارٹی کی ہدایت کے مطابق تمام ارکان کو اعتماد کے ووٹ ‏کیلئےحاضری یقینی بناناہوگی۔

خط کے مطابق 12 بجکر15منٹ کے بعداسمبلی ہال اور چیمبر کےدروازے بند ہوجائیں گے اور ‏مقررہ وقت کے بعد کسی رکن کو اسمبلی ہال میں آنےکی اجازت نہیں ہوگی۔

ارکان کو خبردار کیا گیا ہے کہ عدم حاضری کی صورت میں رکن کےخلاف نااہلی کی کارروائی شروع ‏کی جائےگی، پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی پریہ اعلامیہ الیکشن کمیشن میں پیش کیاجاسکتاہے۔

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ غیرحاضررکن کےخلاف آئین کےآرٹیکل 63کےتحت ایکشن لیا جائے ‏گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں