اشتہار

غیرملکیوں کے انخلا سے متعلق وزارت داخلہ میں اہم اجلاس آج طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : غیرملکیوں کے انخلا سے متعلق وزارت داخلہ میں آج اہم اجلاس طلب کرلیا گیا، نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو واپس جانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک تقریبا سڑسٹھ ہزار نو سو اسی افغان پناہ گزین افغانستان واپس جاچکے ہیں، وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے اکتیس اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

غیرملکیوں کے انخلا سے متعلق وزارت داخلہ میں آج اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو واپس جانا ہوگا،یکم نومبر سے پاکستان میں سفر صرف پاسپورٹ پر ہوسکے گا۔

- Advertisement -

نگراں وفاقی وزیر نے بتایا تھا کہ غیرملکیوں کےانخلاکےحوالےسےابھی تک تاریخ میں توسیع کافیصلہ نہیں ہوا، کوئی تجویزآئی تو تمام اسٹیک ہولڈرفیصلہ کریں گے، یہ حساس معاملہ ہے کل کابینہ کا بند کمرہ اجلاس بلایا ہے اہم مشاورت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف افغان نہیں جوبھی غیرقانونی طورپرپاکستان میں مقیم ہےاسے واپس جاناہوگا۔اسے نسلی رنگ نہ دیا جائے، اس معاملے پرکوئی سفارتی دباؤنہیں۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا تھا کہ حکومت نے صرف افغان نہیں غیرقانونی طورپر مقیم تمام افراد کو نکالنے کی بات کی، ایران سے آنے والے بلوچوں کو بھی نکال رہے ہیں۔ قوم پرستی سے زیادہ اہم وطن پرستی ہے۔

خیال رہے غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت میں پانچ دن باقی رہ گئے ہیں ، اکتیس اکتوبر کے بعد گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنایا جائے گا۔

پاکستان میں مقیم غیر قانونی باشندوں کو31اکتوبرکےبعدکسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور مزید ایک دن کی بھی مہلت فراہم نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

31 اکتوبر کےبعدغیرقانونی افرادکےانخلاکو یقینی بنانے کیلئےسیکیورٹی اداروں کی جانب سے کارروائی کا اعلان کردیا ہے،غیر قانونی افراد کو پاکستان نہ چھوڑنے کی صورت میں گرفتاری اور ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں