اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ سافٹ ویئر بنانے والے اداروں کی تنظیم کے ساتھ ملاقات مفید رہی، اس دوران ملک میں آئی ٹی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشیرتجارت نے ٹوئٹ کیا کہ اہم ملامات میں آئی ٹی برآمدات بڑھانے اور عالمی منڈیوں تک رسائی پر بات ہوئی، تنظیم سے گفتگو بہت مفید رہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہنر مند افرادی قوت اور مؤثر آئی ٹی انفراسٹرکچر سے مالا مال ہے۔
I had a very productive meeting with P@SHA in which we discussed recommendations for enhancing IT exports and global competitiveness. Pakistan has a huge competitive edge in terms of a skilled human resource and a strong IT infrastructure…. 1/2
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) July 24, 2020
مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا ٹوئٹرپر کہنا تھا کہ عالمی اور مقامی سطح پر آئی ٹی کی بے پناہ طلب موجود ہے، وزارت آئی ٹی برآمدات کے فروغ کے لیے مکمل تعاون کرے گی۔