تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

بھارت میں عید سے متعلق اہم خبر

بھارت میں اس سال سعودی عرب کے ساتھ ایک ہی دن منائے جانے کا امکان ہے جس کی بڑی وجہ سامنے آگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سال بھارت میں عید ہفتہ یا اتوار کو ہو سکتی ہے تاہم قوی امکان یہ ہے ہندوستان بھر میں رواں سال عیدالفطر کا تہوار سعودی عرب کے ساتھ ہفتے کے روز ہی منائی جائے گی کیونکہ سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں عید الفطر 22 اپریل 2023 بروز ہفتہ کو منائے جانے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی فلکیات کے مرکز کے مطابق مشرق وسطیٰ کے بیشتر ممالک میں جمعرات کو شوال کے مہینے کا چاند آنکھ یا ٹیلی اسکوپ سے دیکھا جانا تقریباً ناممکن ہے۔ یہاں تک کہ برطانوی حکومت کی رپورٹ بھی بتاتی ہے کہ جمعرات کو مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور برطانیہ سے چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

ان اطلاعات کی بنیاد پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں عید الفطر 22 اپریل 2023 بروز ہفتہ کو منائے جانے کا امکان ہے۔

بھارت میں جمعے کو 29 روزہ ہوگا اگر وہاں اس دن چاند نظر آگیا تو عرصہ دراز بعد ہندوستان اور سعودی عرب میں ایک ہی دن عیدالفطر کا تہوار منایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -