منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

اسکولز بند کرنے سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیشِ نظر وزارت تعلیم نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کیلئے تجاویز صوبوں کو بھجوا دیں۔

ذرائع کے مطابق صوبوں کو بھیجی گئیں تجاویز میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو 24نومبر سے31جنوری تک بندکردیاجائے، پہلے مرحلے میں 24نومبر سے پرائمری اسکولزبندکردئیے جائیں جب کہ 2دسمبر سے مڈل اسکولزبھی بند کیے جائیں۔

- Advertisement -

اسی طرح 15دسمبرسےسکینڈری اسکولزمیں بچوں کوآنےسےروکاجائے۔ وزارت تعلیم کےحکام اساتذہ کوتعلیمی اداروں میں بلانےپربضد ہیں، تجویز میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کوبلایا جائے اور آن لائن ایجوکیشن کےلیےتیاری کی جائے،ٹیلی اسکول،ٹیلی ریڈیوسمیت آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو لاگو کیاجائے۔

بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس23نومبر کو ہوگی جس میں صوبےتجاویزدیں گے۔وزارت تعلیم نے تعلیمی سیشن کو31مئی تک بڑھانےکی تجویز ہے اور میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جون2021 میں لینے کی تجویز دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں