جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

عمرہ کے حوالے سے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عالمی کورونا وبا کے پیش نظر بغیر اجازت عمرہ ادا کرنے کی کوشش پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مملکت میں وزارت داخلہ کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے کہ بغیر اجازت مسجدالحرام میں نماز کے لیے داخلے کی کوشش پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

وزارت نے یہ بھی کہا کہ وبا متاثرین کی تعداد توجہ طلب حد تک کم ہونا خوش آئند ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سعودی حکومت نے عمرہ اجازت ناموں کا سلسلہ شروع کیا ہے، اس اقدام کا مقصد وبا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

اسی ضمن میں عمرہ زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اجازت نامہ لے کر عمرہ ادا کریں۔ قبل ازیں سعودی وزارت حج وعمرہ نے وبائی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے حج کی ادائیگی کے لیے بھی بہترین انتظامات کیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں