جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں ویزا سے متعلق اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی کونسل آف کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس نے وضاحت کی ہے کہ مؤثر میڈیکل انشورنس کے بغیر فیملی وزٹ ویزے میں توسیع ممکن نہیں ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اگر کوئی شہری فیملی وزٹ ویزے کی توسیع چاہتا ہے تو اس کے لیے مؤثر میڈیکل انشورنس کا ہونا لازمی ہے، بصورت دیگر ویزے کی توسیع کا مرحلہ عبور نہیں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق کونسل آف کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس سے ایک غیرملکی شہری نے وضاحت طلب کی تھی کہ ان کے پاس فیملی وزٹ ویزا ہے لیکن جب اس کی توسیع آن لائن پلیٹ فارم ابشر پر کروا رہا ہوں تو نہیں ہورہا۔

- Advertisement -

اس سوال کے جواب میں کونسل نے وضاحتی بیان جاری کیا۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں وزٹ ویزے دو طرح کے ہیں جن میں فیملی وزٹ اور بزنس وزٹ ویزا شامل ہے۔

سعودی عرب کا وزٹ ویزاہولڈرز کے لیے بڑا اعلان

فیملی وزٹ سے مراد اہل خانہ ہیں جن میں اہلیہ، بچے، والدین اور اہلیہ کی والدہ شامل ہیں۔

بزنس وزٹ ویزے کاروباری افراد کو دیے جاتے ہیں، دونوں ویزوں کا اجرا 3 ماہ کے لیے ہوتا ہے بعد ازاں اس کی توسیع کرائی جاتی ہے تاہم توسیع کے لیے تمام تر ضروری دستاویزات کا ہونا لازمی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں