تازہ ترین

سعودی عرب سے پاکستان آنے والے یہ لازمی جان لیں!

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے غیرملکی کی جانب سے پاکستان سفر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اہم وضاحت پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک شخص نے جوازات کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے استفسار کیا کہ فیملی کو جدہ سے اسلام آباد جانا ہے، کتنی دیر قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوتا ہے؟۔

محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت کی کہ سعودی عرب سفر کے لیے لازمی ہے کہ روانگی سے زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرایا جائے۔

جوازات کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ کرانے سے قبل اس امر کا بھی خیال رکھا جائے کہ ٹیسٹ ایسی لیبارٹری سے ہی کرایا جائے جو سعودی حکومت کی جانب سے منظور شدہ ہو۔

پابندیوں کے سبب سعودی عرب نہ لوٹنے والے اب ‘فرار’ کہلائیں گے؟

خیال رہے کہ سعودی حکام مملکت میں مکمل ویکسینیشن کرانے والے کو سفری پابندی زدہ ممالک بھی جانے کی اجازت دیتے ہیں ان پر پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوتا۔

جبکہ بغیر ویکسینیشن والے تارکین وطن سفری پابندی کے شکار ممالک سے براہ راست نہیں آسکتے۔

Comments

- Advertisement -