تازہ ترین

سعودی عرب میں مزدوروں کے لیے اہم خبر

ریاض: سعودی عرب کے شہر جدہ میں مزدوروں کے لیے متبادل رہائش سے متعلق مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متعلقہ ادارے جدہ میں خصوصی مہم کے تحت لیبر کیمپوں کا معائنہ کررہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر مزدوروں کو متبادل رہائش بھی فراہم کررہے ہیں۔

جدہ میونسپلٹی نے کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے مزدوروں کے لیے نئے رہائشی کیمپس کی رجسٹریشن کروائیں، لیبر کیمپوں کا معائنہ کرنے کے لیے 9 مختلف سرکاری اداروں کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

مذکورہ کمیٹی اب تک 172 کیمپوں کا دورہ کیا کرکے 43968 مزدوروں کا معائنہ کر چکی ہے۔ جدہ کے میئر کا کہنا ہے کہ شہر میں 23 سکولوں کو عارضی رہائش کے لیے تیار کیا گیا ہے جہاں وزارت ہیومن ریسورسز کے تعاون سے مزدوروں کو ٹھہرایا جائے گا۔ محکمہ صحت کو مزدوروں میں کروناوائرس ہونے کا شبہ ہے۔

عوام کی حفظان صحت کیلئے سعودی وزارت صحت کی اہم ہدایات جاری

علاوہ ازیں سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں صفائی کارکنوں کو مشاعر مقدسہ ( منی، مزدلفہ اور عرفات) میں عارضی رہائش فراہم کی جائے گی۔ تمام امور پر تیزی سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کروناکیسز کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -