The news is by your side.

Advertisement

سونے کی منڈی سے اہم خبر!

عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے اثرات سونے کی قیمتوں پر پڑتے ہیں، اسی وجہ سے مختلف ممالک کی سونے کی مارکیٹوں میں نرخ بڑھتے یا کم ہوجاتے ہیں۔

سونے کی ایشیائی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے ریٹ سترہ سو چھیانوے ڈالر کے قریب رہے جبکہ یورپ اور نیو یارک میں صفر اعشاریہ دو آٹھ فیصد گر کر سترہ سو ستاسی ڈالر پر بند ہوئے۔

آج صبح ایشیا میں کم طلب کے باعث سونے کی قیمت سترہ سو اسی ڈالر سے نیچے گر گئی۔

انویسٹرز کی نظر فیڈ شرح سود اور اس سلسلے میں آج شام کو ہونے والی پریس کانفرنس پر ہے۔ سونے کے ریٹ آج سترہ سو ستر ڈالر سے سترہ سو پچانوے ڈالر تک رہنے کی توقع ہے۔

ادھر متحدہ عرب امارات میں دس گرام سونے کی قیمت دو ہزار ایک سو پانچ درہم ہوگئی۔ ایک گرام سونا دو سو دس اور ایک ملی گرام اکیس فلس کا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں