تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاکستان میں 6 روز سے بند سوشل میڈیا سائٹس سے متعلق اہم خبر

پاکستان میں مظاہروں کے بعد ملک بھر میں معطل کی جانے والی سوشل میڈیا سائٹس فیس بک، ٹوئٹر اور یو ٹیوب بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں، شدید ہنگامہ آرائی کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہیں۔

بعد ازاں گزشتہ دنوں بعض شہروں میں انٹرنیٹ جزوی طور پر بحال کیا گیا تھا تاہم سوشل میڈیا کے مقبول عام ویب سائٹس فیس بک، ٹوئٹر، انسٹا گرام، یو ٹیوب بدستور بند تھیں۔

مذکورہ سوشل میڈیا سائٹس کو اب لگ بھگ 6 دن بعد ملک بھر میں بتدریج بحال کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ فیس بُک، ٹوئٹر، یو ٹیوب، انسٹا گرام کئی شہروں میں بحال کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ سائٹس کی معطلی سے جہاں پاکستان کے صارفین کا دنیا بھر سے رابطہ کٹ گیا تھا وہیں سوشل میڈیا سے منسلک کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں سخت متاثر ہوئی تھیں۔

بالخصوص بیروزگاری کے باعث آن لائن رائیڈز اور فوڈ سروس سے منسلک غریب نوجوانوں کا بڑا طبقہ اس سے شدید متاثر ہوا تھا اور کئی شہروں میں سینکڑوں افراد گھر بیٹھنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

مختلف کاروباری، تجارتی شخصیات سمیت مختلف طبقہ فکر کی جانب سے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سائٹس پر عائد پابندی فوری ختم کرنے کے مطالبے کیے گئے جب کہ عالمی سطح پر بھی کئی تنظیموں نے حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کی تھی۔

Comments

- Advertisement -