تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

عمران خان کے بیٹوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے متعلق اہم خبر

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ نے کہا ہے کہ ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کے ٹوئٹر پر اکاؤنٹس جعلی ہیں جو پاکستان میں سیاسی ایجنڈے کے لیے جعلسازوں نے بنائے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی بدامنی کی صورتحال کے بعد اب یہ نیا انکشاف سامنے آیا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کے ٹوئٹر پر جعلی اکاؤنٹس ہیں جو جعلسازوں نے پاکستان میں سیاسی ایجنڈے کے لیے بنائے ہیں۔

اس حوالے سے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں اپنے بیٹوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے بیٹوں سے منسوب اکاؤنٹس جعلی ہیں اور یہ اکاؤنٹس پاکستان میں سیاسی ایجنڈے کے لیے جعل سازوں نے بنائے ہیں۔

جمائما سے ایک ٹوئٹر صارف نے اُن کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان کے اکاؤنٹس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ ’کیا یہ آپ کے بچوں کے اصل اکاؤنٹس ہیں؟‘

جمائما گولڈسمتھ کے بیٹوں سے منسوب اکاؤنٹس میں ڈسپلے پکچر پر دونوں کی عمران خان کے ساتھ تصاویر اور اُن کی حمایت میں ٹویٹس موجود ہیں۔ سلیمان خان کے بائیو میں لکھا ہے کہ ’لڑو! جب تک تم کامیاب ہو جاؤ۔‘

جمائما گولڈسمتھ نے اسی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’شکریہ ایلون مسک۔ خود کو میرے بچے ظاہر کرنے والے جعلی اکاؤنٹس جو پاکستان میں سیاسی ایجنڈے کے لیے جعل سازوں نے بنائے ہیں۔ جب آپ نے بلیو ٹک ہٹائے تھے تو مجھے جو ڈر تھا کہ ایسا ہوگا اور وہی ہوا۔ آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ میرے بچے سوشل میڈیا پر نہیں ہیں اور نہ ہی ان کا کوئی ارادہ ہے۔‘

 

واضح رہے کہ عمران خان اور جمائما کی شادی ختم ہوئے 19 سال ہوچکے ہیں تاہم عمران خان کے سیاسی مخالفین اس حوالے سے گفتگو کرتے رہتے ہیں اور ان پر تنقید کی جاتی ہے۔ کچھ عرصہ قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف اور جمائما گولڈ سمتھ کے درمیان ٹوئٹر پر نوک جھونک بھی ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -