ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

مولانا مسعود الرحمان عثمانی کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مولانا مسعود الرحمان عثمانی کے قتل کی واردات میں استعمال موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، واردات میں ملوث ماسٹر مائنڈ اور ٹارگٹ کلر ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مولانا مسعود الرحمان عثمانی کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی، تحقیقاتی حکام نے گرفتارملزمان کی نشاندہی پر چھاپہ مار کر واردات میں استعمال موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ مولانا مسعود کے قتل میں ملوث ملزمان کو رقم پاکستان میں فراہم کی گئی، فراہم کی گئی رقم سےقتل کی واردات میں استعمال ہونیوالااسلحہ خریدا گیا۔

واردات میں ملوث ماسٹر مائنڈ اور ٹارگٹ کلر ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں اور گرفتار دو ملزمان سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا مسعود الرحمن عثمانی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ان کا ڈرائیور زخمی ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں