اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ سندھ سے متعلق شہزاد اکبر کا اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نےکئی جگہ سےسفارشیں کرائیں کہ کمیشن میں نہ بلایاجائے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور اسدعمر کو چینی کمیشن نےبلایاوہ پیش ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ چینی کمیشن میں پیش نہیں ہورہے، وزیراعلیٰ سندھ نےکئی جگہ سےسفارشیں کرائیں کہ کمیشن میں نہ بلایاجائے جب سفارشیں نہ مانی گئیں تومرادعلی شاہ نےکمیشن میں آنےسےمنع کردیا۔

انہوں نے کہا کہ چینی کمیشن کی جانب سےمزیدوقت کی درخواست نہیں دی گئی، امید ہےآئندہ ہفتےچینی کمیشن کی رپورٹ آجائےگی، حکومت نےخودکواحتساب کےلیےپیش کیا اور احتساب ہو رہا بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کا چینی انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے انکار

شریف خاندان کی کرپشن سے متعلق شہزاد اکبر نے کہا کہ اسلام آبادکمپنی حمزہ شہبازکو200ملین قرضہ کیسےدےرہی ہے، یہ کیساقرضہ ہےجوصرف حمزہ شہباز کو ہی دیا جاتا ہے، شریف خاندان نے براہ راست پبلک پیسہ لوٹ رکھا ہے، حمزہ شہبازکےاثاثوں میں10سالوں میں1100فیصداضافہ ہواہے۔

شہزاداکبر نے کہا کہ لندن کےفلیٹ خریدےگئےتواس وقت شریف فیملی کےوسائل نہیں تھے جس دن یہ کیس شروع ہوااس دن سےسلیمان شہبازملک سےچلےگئے اس لیےمطالبہ کیاہےشہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالناچاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں