تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وزیراعلیٰ سندھ کا چینی انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے انکار

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چینی سبسڈی کے معاملے پر شوگر انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی انکوائری کمیشن نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو کل طلب کر رکھا ہے اور ان سے چینی سبسڈی کےمعاملے پر پوچھ گچھ کی جانی ہے۔

طلبی کا نوٹس ملنے پر اب وزیراعلیٰ سندھ پیش نہ ہونے کے لیے ہیلے بہانے بنا رہے ہیں اور وزیراعلیٰ کی ایما پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے ڈی جی ایف آئی اے کو جوابی خط لکھا ہے۔

خط کے مطابق کمیشن کے ٹی او آرز کے تحت وزیراعلیٰ کوطلب نہیں کیاجاسکتا، ایف آئی اے وزیراعلیٰ سندھ کی طلبی کا لیٹر فوری واپس لے۔

یہ بھی پڑھیں: ثابت ہو گیا نئے پاکستان میں قانون افراد کے تابع نہیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسد عمر نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر پہنچ کر چینی سبسڈی کے معاملے پر شوگر انکوائری کمیشن کے سامنے بیان ریکارڈ کروایا تھا جب کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر اسد عمر کے شوگر انکوائری کمیشن کے سامنے بیان ریکارڈ کروانے پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ نئےپاکستان میں افرادقانون کےتابع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خوداحتسابی کی ایسی مثال ماضی میں نہیں ملتی، ماضی میں تحقیقاتی اداروں کی بےتوقیری کی گئی، ماضی میں مغلیہ جاہ و جلال کےساتھ پیشیاں ہوتی تھیں، اندرجواب دینےکی بجائےباہرآکراداروں پرسوال کھڑےکیےجاتےہیں۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔