تازہ ترین

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا اہم مرحلہ آج سے شروع ہو گا

اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا اہم مرحلہ آج سے شروع ہو گا، جس میں پاکستان کو درپیش بیرونی فنانسنگ گیپ کا معاملہ طے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کا اہم مرحلہ آج سے شروع ہو گا، ذرائع کا کہنا ہے مذاکرات میں پاکستان کو درپیش ساڑھے چھ ارب ڈالر کے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ کا معاملہ طے کیا جائے گا۔

گزشتہ روزپاکستان کے دورے پر آئے آئی ایم ایف مشن کی غیر ملکی سفیروں سے ملاقاتیں کیں تھیں ، آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کی متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الرعابی سے ملاقات کی۔

جس میں پاکستان کیلئے بیرونی فنانسنگ گیپ پورا کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، یو اے ای کے سفیر نے پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرا دی، آئی ایم ایف مشن ایکسٹرنل فنانسنگ کیلئے یقین دیہانیاں حاصل کر رہا ہے۔

گذشتہ روز پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کےمذاکرات میں آمدن بڑھانے، اخراجات گھٹانے،ڈالر ان فلوز پلان، ایکسچینج ریٹ، ادارہ جاتی اصلاحات پرتبادلہ خیال کیا گیاتھا جبکہ قرض پروگرام کےدوران فیول سبسڈی نہ دینے اور بجٹ خسارہ کم کرنےکےاقدامات پر بھی غورکیا گیا۔

آئی ایم ایف نے رضامندی ظاہر کی ہے کہ نگران حکومت کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گی، ذرائع کے مطابق ٹیکس ہدف نو ہزار چار سو پندرہ ارب پرہی برقراررہے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پہلے جائزے کیلئے آئی ایم ایف کی تمام اہم شرائط پوری کرچکا ہے، پالیسی سطح کے مذاکرات میں اسٹاف لیول ایگریمنٹ فائنل کیا جائے گا اور جائزہ مذاکرات کامیابی سے مکمل ہونے پرپاکستان کو اکہتر کروڑ ڈالرملیں گے۔

Comments

- Advertisement -
شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News