جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

دھانی اور نسیم شاہ سے متعلق فاسٹ بولر کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولر محمد عباس نے کہا ہے کہ دھانی اور ‏نسیم شاہ کے آنے فاسٹ بولنگ کا شعبہ مزید مضبوط ہوا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچز کے لئے پاکستان کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور قومی ‏ٹیسٹ کرکٹرز کا کراچی میں کیمپ کا تیسرا روز ہے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھلاڑیوں نے میچ سنیریو پریکٹس کی۔

اس موقع پر فاسٹ بولر محمد عباس نے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی ‏کوشش کروں گا 2017 میں ڈیبیو سیریز جیتی تھی جو یاد گار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھانی اور نسیم شاہ کے آنے فاسٹ بولنگ کا شعبہ مزید مضبوط ہوا ہے تربیتی ‏کیمپ سے کارکردگی میں بہت فائدہ ہوا ہے۔

سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی سیریز چیلنجنگ ہوگی ویسٹ انڈیز میں اپنا ‏تجربہ کھلاڑیوں منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں ڈیوک بال سے کھیلیں گے میچ سنیریو پریکٹس سے سیریز میں ‏مدد ملے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں