پیر, جون 17, 2024
اشتہار

بھائی اور باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی بڑی بہن کا اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوبہ ٹیک سنگھ : بھائی اورباپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ بی بی کی بڑی بہن نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میری بہن کو بے رحمی سے مارا گیا، انصاف چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں میں بھائی اورباپ کے ہاتھوں بہن کے قتل کے معاملے کی تحقیقات جاری ہے، مقتولہ ماریہ بی بی کی بڑی بہن کوثر کا بیان سامنے آگیا۔

بہن کوثر نے اپنے بیان میں کہا کہ بھائی نے رات 1بجے ماریہ کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی، گھر پہنچی تو ماریہ زندہ نہیں تھی۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماریہ کوگلہ دباکرماراگیا، اس پر پربری طرح تشددکیاگیا،ناک سےخون بہہ رہاتھا، میری بہن کو بے رحمی سے مارا گیا، ہمیں انصاف چاہیے۔

دوسری جانب ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماریہ کو قتل کرنے والے بھائی اور باپ کا دو روزہ ریمانڈ منظور کرلیا گیا اور عدالت نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ طلعت جاویدکی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : 22 سالہ ماریہ کے قتل کی ویڈیو بنانے والے بڑے بھائی، بھابھی کا ہولناک انکشاف

گذشتہ روز ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے چک 477 میں بھائی کے ہاتھوں 22 سالہ قتل مقتولہ کے بھائی شہباز اور بھابھی نے اےآر وائی نیوز سے گفتگو میں انکشاف کیا تھا کہ بہن ماریہ نے اپنے ساتھ زیادتی کا بتایا تھا۔

بھائی شہباز کا کہنا تھا کہ افطاری کے بعد جب بہن نے مجھ سے شکایت کی تو میں نے اپنے والد اور بھائی سے بات کی، لیکن جب میں باہر آیا تو والد اور بھائی نے میرے آنکھوں کے سامنے بہن کو قتل کیا۔

بھابھی نے بتایا تھا کہ جب ہم نے ماریہ سے ملاقات کی تو اس کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے تھے، شہباز نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ ہے کہ پولیس میری مدعیت میں مقدمہ درج کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں