بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں پاکستان کے سفارتخانے کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: کورونا وائرس کے باعث سفری پابندیوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفارتخانے نے بیان جاری کردیا ہے۔

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نےبیرون ملک اپنے شہریوں کو ملک میں واپسی کا سرکولر جاری کیا ہے جس کے تحت مستقل اقامہ ہولڈرزکو 72 گھنٹے میں واپس آنے کی تاکید کی گئی ہے۔

دیگر ممالک سے آنے والی پروازوں کو چھوٹ دی جائےگی جو اپنے شہری لائے گی، ان ممالک میں پاکستان کے علاوہ فلپائن، بھارت، سری لنکا، انڈونیشیا شامل۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستان کا سفارتخانہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہاہے اور سفارتخانہ متعلقہ سعودی حکام سے مستقل رابطے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی اقامہ رکھنے والے پاکستانیوں کے لیے اہم خبر

قبل ازیں پاکستان نے سعودی اقامہ رکھنے والوں سمیت عمرہ زائرین کی مشکلات آسان کرنے کے لیے سعودی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

سعودی عرب میں قائم پاکستانی قونصل خانے نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو مملکت میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کے لیے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔ جبکہ سفری پابندیوں کے باعث اقامہ ہولڈرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھی سعودی حکام سے بات چیت جاری ہے۔

ایک انٹرویو میں قونصل جنرل خالد مجید کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں تقریباً 40 ہزار کے قریب عمرہ زائرین پھنسے ہوئے ہیں، جن کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے اور اقامہ ہولڈرز کا اہم معاملہ بھی زیرغور ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن اور ایئر بلیو کے ذریعے 18 ہزار عمرہ زائرین سعودی عرب آئے جبکہ اتنی ہی تعداد میں زائرین خلیجی ممالک کی ایئرلائنز کے ذریعے بھی پہنچے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں