اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

رضوان سے متعلق پی سی بی کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ایشیا کپ میں کل افغانستان کے خلاف میچ کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں۔

محمد رضوان آرام کی غرض سے آج ٹریننگ میں حصہ نہیں لیں گے۔ رضوان کے حوالے سے پی سی بی نے اپ ڈیٹ میں بتایا کہ وہ آج آرام کریں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان آئی سی سی اکیڈمی گراونڈ میں شیڈول پاکستان کے ٹریننگ سیشن میں شرکت نہیں کریں گے تاہم وہ کل افغانستان کے خلاف میچ کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں۔

ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف شاندار کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں۔

پاک بھارت میچ کے فوری بعد محمد رضوان کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے سیدھے گھٹنے کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا جس کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ان کی افغانستان کے خلاف میچ میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اہم ترین

مزید خبریں