چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا ہے کہ پچز اچھی نہیں ہوں گی تو ہمارا معیار اچھا نہیں ہوسکتا ہر موقع پر پچز بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔
ایک بیان میں رمیز راجا نہ کہا کہ پی ایس ایل ورلڈ کلاس ایونٹ ہےزیادہ شائقین اسٹیڈیم آئیں گے تومیلہ سجے گا میلہ بچوں کے لئے سجاتے ہیں 12 سال سے کم عمر بچوں سے رونق سجے گی۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پچز کا معیار جتنا اچھا ہوگا اتنی اچھی ہماری کرکٹ ہو گی آسٹریلیا اچھی ٹیم ہے ان کے ساتھ اچھا مقابلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ این سی او سی کے فیصلے میں کہا گیا کہ 15فروری تک ویکسینیٹڈ 50فیصد شائقین پی ایس ایل میچز اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے جبکہ 16فروری سے 100فیصد شائقین کو میدان میں آنے کی اجازت ہوگی۔
این سی او سی کے اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ 12سال سےکم عمر بچے بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے۔