تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

کرونا وائرس: سعودی وزیر صحت کا اہم بیان

ریاض: سعودی عرب کے وزیر صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کا خطرہ ختم نہیں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیع نے کہا ہے کہ جزوی طور پر کرفیو اور لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا یہ مقصد نہیں کہ مملکت سے کرونا وائرس کا خطرہ ختم ہو گیا ہے۔

سعودی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ نہ صرف دنیا تاحال وبا کی لپیٹ میں ہے بلکہ مملکت کے تمام شہروں میں بھی ابھی تک کرونا وائرس موجود ہے، اس لیے مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے، جب بھی گھروں سے نکلیں تو فیس ماسک ضرور پہنیں۔

سعودی ہیلتھ انشورنس کمپنیوں کا بچوں سے متعلق بڑا اعلان

ڈاکٹر توفیق الربیع نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا، کہا مملکت کے قائدین نے ہمیشہ شہریوں اور یہاں مقیم غیر ملکیوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بہترین و مثالی اقدامات کیے ہیں۔

انھوں نے شہریوں کو تاکید کی کہ ہر شخص ذمہ دار ہے، اس بات کے لیے کہ بتائی گئیں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے، کرونا کی وبا پر اسی طرح سے قابو پایا جا سکتا ہے۔

وزیر صحت نے ٹویٹر پیغام میں بتایا تھا کہ شہریوں میں کرونا کی تشخیص کے لیے مملکت میں اب تک 2 ہزار سے زائد فیلڈ اسکریننگ آپریشن کیے گئے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب کے تمام شہروں میں کرونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی طور پر کرفیو اور لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب کرفیو کے اوقات میں رمضان کی وجہ سے کسی حد تک نرمی کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -