اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے سیالکوٹ چیمبرآف کامرس کے وفد نے ملاقات کی اس دوران برآمدی آرڈرز کو منسوخی سے بچانے لے لیے اقدامات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت سے اس اہم ملاقات کے دوران کروناوائرس کے تجارت پر اثرات کے حوالے سے گفتگو ہوئی، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس نے دیگر امور پر توجہ دلائی۔
اس موقع پر عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ برآمدی آرڈرز منسوخ ہونے سے بچانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، برآمدی صنعت کھولنے اور آرڈر پورے کرنے کے لیے انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں۔
کرونا وائرس: گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ کمی
انہوں نے کہا کہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبے پر کرونا وبا کے اثرات سے آگاہ ہیں، وبا کے اثرات کے جامع اور قابل عمل حل کے لیے فریقین سے رابطے میں ہیں، معیشت پر وبا کے اثرات کنٹرول کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔
مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک متعین ٹریڈ افسران نئی منڈیوں تک رسائی کے لیے کوشاں ہیں۔ مذکورہ ملاقات میں برآمدی صنعت اور ایس ایم ای سمیت کارکنوں کے لیے ریلیف پیکیج پر بھی گفتگو ہوئی۔