21.7 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پاکستان اور قطر کے مابین ثقافتی تبادلوں پربڑی پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلامک ورلڈ ایجوکیشنل، سائنٹفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن (ICESCO) کے وزرائے ثقافت کی 12ویں کانفرنس کے موقع پرنگراں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے قطر کے وزیر ثقافت شیخ عبدالرحمٰن بن حمد بن جاسم الثانی سے ملاقات کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عبوری وزیر اور ان کے قطری ہم منصب نے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں اور باہمی دلچسپی کے ثقافتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے جو مشترکہ مفادات اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔

- Advertisement -

اس موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے ثقافت نے پاکستان اور قطر کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

عبوری وزیر نے ڈی جی ICESCO اور فلسطین کے وزیر ثقافت سے بھی ملاقات کی اور ثقافتی تبادلوں اور تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی۔

وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے ایرانی اور صومالیہ کے ہم منصبوں سے بھی ملاقات کی اور تعاون کے شعبوں اور ثقافتی تبادلوں کو بڑھانے اور تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

جمال شاہ نے دو روزہ کانفرنس کے دوران فلسطین اور کشمیر کی مدد پر بھی تبادلہ خیال کیا، اس بات پر زور دیا گیا کہ ان کے مقصد اور جدوجہد میں مدد کرنے کے لیے، ICESCO اپنے دستکاروں، موسیقاروں، مصنفین اور فلم سازوں کے لیے خصوصی مواقع پیدا کرے جہاں وہ اپنے کام کو اسلامی ممالک اور باقی دنیا کے ساتھ پیش کر سکیں تاکہ وہ اپنے لوگوں کی امنگوں کی نمائندگی کر سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں