بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

سدا جوان نظر آنا ہے تو ۔۔۔۔۔۔۔ ؟ اہم ٹپس

اشتہار

حیرت انگیز

بوڑھا ہونا کوئی پسند نہیں کرتا لیکن عمر بڑھنے کے ساتھ صحت کے مسائل اور جھریوں کا پڑنا معمول ہے تاہم ہم آپ کو ایسی ٹپس بتائیں گے جن کے ذریعے آپ تادیر جوان نظر آ سکتے ہیں۔

خوبصورت نظر آنا ہر مرد وعورت کی فطری خواہش ہے لیکن صنف نازک میں یہ خواہش زیادہ ہوتی ہے اس لیے وہ خوبصورت نظر آنے کے لیے مہنگے میک اپ کے ساتھ ٹونے ٹوٹکے بھی کرتی رہتی ہیں لیکن ہم آپ کو یہاں چند احتیاطی تدابیر، طرز زندگی کی تبدیلی اور مفید غذائیں بتائیں گے جن کی مدد سے ہمیشہ تو نہیں لیکن تادیر جوان ضرور نظر آیا جا سکتا ہے۔

جلد جواں رکھنے میں مددگار غذائیں:

سب سے پہلے بات کریں گے غذا کی تو آپ نے متوازن اور مختلف النوع اشیا کو اپنی خوراک کا حصہ بنانا ہے جس سے جلد تادیر تازگی اور نمی برقرار رکھتی ہے۔

- Advertisement -

پھل:

آم، انار، بلو بیریز، خربوزہ، تربوز وہ پھل ہیں جو بیٹا کروٹین، اینٹی آکسائیڈنٹس، لائیکوپین، وٹامن اے، سی اور ای جیسے صحت بخش اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں جو جلد کی اپنی مرمت خود کرنے کی صلاحیت، جھریوں کی آمد میں رکاوٹ، جلد کے خلیات کو تحفظ دے کر تازگی برقرار اور نرم ملائم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور ساتھ ہی چہرے کی چمک کو بھی بڑھاتے ہیں۔

سبز پتوں والی سبزیاں:

پالک سے لے کر ساگ تک یہ طاقت کے خزانے سے بھرپور سبزیاں کیروٹین نامی جز سے بھرپور ہوتی ہیں جو جلد کے خلیات کو تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ ان میں نمی کو برقرار رکھتا ہے جبکہ جلد کو ہونے والے نقصانات کو دور رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بلڈ پریشر پر قابو پانے کے لیے بھی ان سبزیوں کو اہم تصور کیا جاتا ہے۔

انڈے:

انڈے تو انسانی صحت کے لیے ویسے ہی ضروری ہیں کیونکہ وٹامن بی کمپلیکس، پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں جو صحت کے دیگر سنگین مسائل سے بچانے کے ساتھ ساتھ جلد کو بھی تحفظ دیتے ہیں۔ انڈوں میں شامل پروٹین سے بلڈپریشر میں کمی آتی ہے اور امراض قلب کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

اخروٹ:

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور وٹامن ای سے بھرپور یہ خشک میوہ آپ کے بالوں میں نمی برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، اس کے علاوہ ان میں کاپر کی مقدار بھی کافی ہوتی ہے جو جلد اور بالوں کے قدرتی رنگ کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ اس منرل کی کمی آپ کے بالوں کو قبل از وقت سفید کرسکتی ہے۔

مشروم:

مشروم میں ایک منرل سیلینیم شامل ہوتا ہے جو جلد کو سورج کی شعاعوں سے ہونے والے نقصان سے تحفظ دیتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق مشروم کا استعمال جسم میں تانبے یا کاپر کی سطح کو متوازن رکھتا ہے جس کے نتیجے میں ان کے بالوں میں سفیدی جلد نہیں آپاتی یعنی بڑھاپا جلد آپ کی شخصیت پر قابو پانے میں ناکام رہتے ہے۔

کافی:

کافی بہت سارے لوگوں کا پسندیدہ مشروب ہے جس کا صبح ایک کپ نہ صرف جلد کو مختلف بیماریوں سے تحفظ دیتے ہیں بلکہ ایک نئی تحقیق کے مطابق کافی کا زیادہ استعمال جلد کو ڈھلکنے سے بچاتا ہے جس سے جھریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے اور کینسر کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔

لیکن صرف غذائیں ہی آپ کو ہمیشہ جوان نہیں رکھ سکتیں بلکہ طرز زندگی میں بھی کچھ تبدیلیاں لانا ہوں گی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس جواں عمری کو طول دیا جا سکتا ہے۔

طرز زندگی میں تبدیلی:

آج کل کی مصروف زندگی نے انسان کے جسم کے اندر قدرتی گھڑی کو تہہ وبالا کر دیا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ سونا، جاگنا وقت پر کیا جائے۔ 8 گھنٹے کی پرسکون نیند لیں، رات دیر تک جاگنے کی عادت ترک کر کے جلدی سوئیں اور صبح جلدی اٹھیں۔

اس کے علاوہ ورزش کو معمولات زندگی کا حصہ بنائیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں، مشکلات میں پریشان ہونے کے بجائے اس کا حل تلاش کریں، ہمیشہ مثبت سوچ رکھیں اور وزن کو اعتدال میں رکھیں۔

یہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں:

سافٹ ڈرنک، بازاری مشروبات سے مکمل پرہیز، فاسٹ اور جنک فوڈز سمیت چائے کا استعمال کم، غیر معیار کریمز اور صابن کا استعمال ترک، بے جا ادویات، سگریٹ اور شراب نوشی سے مکمل گریز، تیز دھوپ میں زیادہ گھومنے پھرنے میں احتیاط کریں۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں