پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میں اس وقت بڑا دھچکا لگا جب تجربہ کار بلے باز ہدف کے تعاقب میں گیند لگنے سے زخمی ہو گئے۔
عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے پر اظہرعلی بیٹنگ کے لیے آئے تو فاسٹ بولر رابنسن کی دوسری گیند پر تیز باؤنسر کھیلتے ہوئے گیند ان کے ہاتھ پر جالگی۔
فوری طور پر فزیو میدان میں آئے اور ابتدائی معائنے کے بعد اظہرعلی کو میدان سے باہر جانے کا مشورہ دیا۔ اظہرعلی ریٹائر ہرٹ ہوئے انہیں طبی امداد دی گئی۔
ٹیم میڈیا مینجر نے اظہرعلی کی انجری پر ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ اظہر علی کی انگلی زخمی ہے ان کو ایکسرے کے لیے لے جایا جارہا ہے مزید کوئی انفارمیشن آئے گی تو ہم شئیر کریں گیے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ کھیل کے آخری روز انگلینڈ کو جیت کے لئے 8 وکٹ درکا ہوں گی جبکہ پاکستان کو 263 رنز بنانے ہوں گے۔