اشتہار

چین روانگی سے قبل وزیرخارجہ کا اہم ویڈیو پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میں آج چین کے 2روزہ دورے پر روانہ ہو رہا ہوں، میری چین کے ہم منصب اور اسٹیٹ قونصلر سے ملاقات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چین روانگی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں شاہ محمود نے کہا کہ چین دورے کے لیے سیکرٹری خارجہ ودیگر سینئر افسران میرے ہمراہ ہیں، ہم نے پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینا ہے، ملاقات میں دو طرفہ اسٹریٹجک ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اور علاقائی صورت حال پر ایک دوسرے کے تاثرات جاننے کا موقع ملے گا، سی پیک پراجیکٹس پر پیش رفت اور لائحہ عمل پر بھی ہماری تفصیلی نشست ہوگی۔

- Advertisement -

وزیرخارجہ نے بتایا کہ اس دورے سے ہمارے دوطرفہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، پاک چین دوستی اپنی ساتویں دہائی میں داخل ہو چکی ہے، یہ دوستی آنے والے وقتوں میں اپنا رنگ دکھائے گی۔

خیال رہے کہ شاہ محمودقریشی آج سے چین کا2روزہ دورہ کررہے ہیں، وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام کا وفد بھی وزیرخارجہ کے ہمراہ ہوگا، انہیں چینی ہم منصب وانگ ژی نے دورے کی دعوت دی تھی، وزیرخارجہ دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے، دورے کے دوران سی پیک کے جاری منصوبوں پربھی تبادلہ خیال ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں