جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

سگریٹ نوشی میں ملوث عملے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے پروازوں کے دوران عملے کی سگریٹ نوشی کا سخت نوٹس لے لیا۔

فلائٹ آپریشن ڈپارٹمنٹ نے سرکلر جاری کر دیا جس کے مطابق پروازوں میں سگریٹ نوشی پر عملے کو فی کس ایک لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جرمانے سے متعلق فیصلہ یورپی سی اے اے سافا پروگرام کے تحت کیا گیا، مذکورہ فیصلہ پی آئی اے طیارے کی انسپکشن کے دوران اسموکنگ انکشاف پر کیا گیا۔

- Advertisement -

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پرواز پر تعینات دیگر عملے کی جانب سے سگریٹ نوشی کی رپورٹ کرنا ضروری ہے، رپورٹ نہ کرنے والے عملے کو بھی ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اس میں مزید کہا گیا کہ پرواز پر تعینات عملہ نو اسموکنگ آن بورڈ پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں