پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

بھارتی گلوکار بھی سارہ خان کی خوبصورتی کے معترف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف اداکارہ سارہ خان پاکستان میں تو مقبول ہیں ہی لیکن پڑوسی ملک بھارت میں بھی ان کے مداح موجود ہیں۔

بالی ووڈ کے معروف گلوکار گورو رندھاوا بھی اداکارہ سارہ خان کی خوبصورتی کے معترف ہوگئے۔

اداکارہ سارہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عروسی جوڑے میں ملبوس تصویر شیئر کی جس پر بھارتی گلوکار گورو رندھاوا نے کمنٹ کرتے ہوئے ’خوبصورت‘ لکھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

سارہ خان نے گلوکار کے اس تبصرے کے جواب میں ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ گورو رندھاوا بھارت کے معروف پنجابی گلوکار ہیں جنہوں نے انڈسٹری کو کئی سپر ہٹ گانے دیے جن میں ہائی ریٹڈ گبرو، او لگ دی لاہور دی آ، سوٹ سوٹ کردا، اور مورنی بن کے شامل ہیں۔

خیال رہے کہ سارہ خان کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

 شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر گزشتہ برس عالمی وبا کے دوران سادگی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں