تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

دس سال سے قید تین بہن بھائیوں کی دلخراش داستان

گجرات :بھارتی ریاست گجرات میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، ایک بہن اور دو بھائیوں کو دس سال بعد قید سے آزاد کرایا گیا، اہم بات یہ ہے کہ یہ خود اپنی مرضی سے کمرے میں بند ہوئے تھے۔

ریاست گجرات کے راجکوٹ میں10 سال سے ایک کمرہ میں بند دو بھائیوں اور ایک بہن کو این جی او کے عہدیداروں نے ان کے والد کی مدد سے بچالیا۔

سماجی تنظیم کے اہلکاروں نے بتایا کہ گزشتہ اتوار کی شام راجکوٹ کے ایک گھر کے بند کمرہ کا دروازہ توڑا گیا جہاں سورج کی روشنی بھی نہیں پہنچ پارہی تھی، کمرہ میں باسی کھانے اور چارو طرف اخبارات بکھرے ہوئے تھے جہاں تین بھائی بہن 10سال سے اپنے آپ کو قید کئے ہوئے تھے۔

تینوں بھائی بہن کی شناخت امریش، بھاوش اور میگنا کے ناموں سے کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے والد نے بتایا کہ تقریباً 10 برس سے یہ لوگ خود کو قید کئے ہوئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ان کے بچوں کی10 سال قبل اپنی والدہ کی وفات کے بعد سے ایسی حالت ہوئی۔

سماجی تنظیم کی جانب سے ان تینوں کو کمرے سے نکال کر گھر کے باہر لایا گیا، ان کے بال تراشے گئے اور انہیں صاف ستھرا کیا گیا، تینوں بھائی بہن نہایت کمزور ہوچکے ہیں جبکہ وہ بہتر انداز میں کھڑے ہونے کے قابل بھی نہیں ہیں، ان کے والد کے کہنے کے مطابق ان کے یہ تینوں بچے ذہنی مریض ہوسکتے ہیں، انہیں فوری طور پر علاج کی ضرورت ہے۔

تینوں کے والد جو ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہے نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ان کے بچے تعلیم یافتہ ہیں، انہوں نے بتایا کہ سب سے بڑا بیٹا امریش، بی اے، ایل ایل بھی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد وکالت کی ٹریننگ حاصل کر رہا تھا جبکہ بیٹی میگھنا نے نفسیات میں ایم اے کیا ہے اور چھوٹا لڑکا کرکٹ کا کھلاڑی اور اس نے بی اے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہلیہ کی وفات کے بعد ان کے بچوں نے اپنے آپ کو قید کرلیا جبکہ پڑوسیوں کے مطابق کسی رشتہ دار نے ان پر کالا جادو کیا ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میں ابھی تک پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کی گئی۔

Comments

- Advertisement -