پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

میچ فکسنگ پر قید اور کروڑوں روپے جرمانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: میچ فکسنگ کرنے والوں کو سزا د نےکا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں میچ فکسنگ سمیت دیگر بلز منظوری کے لیے پیش کیے گئے۔

میچ فکسنگ سے متعلق بل کی منظوری پر ملزمان کو 10سال قید اور 10کروڑ تک جرمانہ ہوگا۔کھیلوں میں میچ فکسنگ روکنےکےلئےتحقیقاتی ایجنسی قائم کی جائےگی۔

ایوان میں وکلا اور بار کونسلز ترمیمی بل2020 پیش کیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بل کمیٹی کو بھجوادیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں دماغی صحت ترمیمی بل2020 پیش کیا گیا جسے کمیٹی کےسپرد کر دیا گیا۔

ن لیگ نے قومی احتساب ترمیمی بل2020 اور خصوصی عدالتیں ترمیمی بل2020مؤخر کر دیا۔ ن لیگ نےانسداد دہشتگری ترمیمی بل2020بھی مؤخر کر دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں